ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں عبادت گاہوں کے نہ کھلنے پرامیر شریعت کااظہار تشویش

کرناٹک میں عبادت گاہوں کے نہ کھلنے پرامیر شریعت کااظہار تشویش

Sat, 26 Jun 2021 11:44:18    S.O. News Service

بنگلورو،26؍جون(ایس او نیوز)ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤ ن کی مرحلہ وار رعایتوں میں اب تک مساجد اور دیگر عبادات گاہوں کو شامل نہ کرنے پرامیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیراحمد صاحب رشادی نے اپنی تشویش کے ساتھ حیرت کا اظہار کیاہے۔

جمعرات کو علمائے کرام سے مشورے کے بعد امیرشریعت نے اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ ”ہمارا ملک ہندوستان مذہبی روایات پر یقین رکھنے والا ملک ہے۔ یہاں کی اکثریت مذہب پرست ہے۔ لوگ اپنی عبادت گاہوں میں، خصوصاً مسلمان مساجد میں پہنچ کر ذہنی سکون حاصل کرتے ہیں، موجودہ وبائی بحران میں لوگوں کے لئے عبادت گاہیں قلبی چین و اطمینان کے اہم ذرائع ہیں، مزید یہ کہ عبادت گاہوں میں حکومتی ہدایات اور محکمہ  صحت کی جملہ پابندیوں مثلاً سماجی فاصلہ،ماسک، صفائی ستھرائی کا پورا خیال رکھا جاتا ہے۔ حیرت ہے کہ بازار پوری بے ضابطگی کے باوجود کھلے ہیں، مساجد اور دیگر عبادت گاہیں بند ہیں، حکومت کوعوام کے مذہبی جذبات کا خیا ل رکھتے ہوئے پہلے مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کو کھولنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے“۔


Share: